فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی، فرانس کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق کوششوں کے حصے کے طور پر، یہ دورہ کررہے ہیں۔ فوج کے سربراہ کل پیرس میں Les-Invalides کے مقام پر فرانس کی اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ جنرل دیویدی کے اس دورے کا مقصد، بھارت اور فرانس کے درمیان فوجی اشتراک کو فروغ دینا، تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کرنا اور دونوں ملکوں کی مسلح فورسز کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری کو مستحکم بنانا ہے۔×
Site Admin | February 23, 2025 3:34 PM
فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی، فرانس کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
