فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویویدی نے سیکیورٹی کیلئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور ”خود سے پہلے خدمت“ کی بنیادی اقدار کو جگائے رکھنے کیلئے بھارتی فوج کی پوری تیاری کا، ایک بار پھر یقین دلایا ہے۔ جنرل دویویدی نے فوجی کارروائی کے منظر نامے کا جائزہ لینے، فوجیوں کو ترغیب دینے اور دفاعی اعتبار سے اہم علاقے میں شہری اور فوجی رابطوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے وسطی سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔ فوج کے سربراہ نے ریٹائرڈ فوجیوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے سبھی رتبوں کے اہلکاروں اور اُن کے کنبوں سے، اُن کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اور انھیں دیوالی کی مبارکباد دی۔ اپنے دورے میں فوج کے سربراہ نے پتھوڑا گڑھ کے اونچے علاقوں اور اُس کے آس پاس اگلی چوکیوں پر تعینات فوج کا جائزہ لیا۔
جنرل دویویدی نے کارروائی کی مہارت کو برقرار رکھنے، شہری و فوجی ہم آہنگی میں اضافہ کرنے اور ملک کے تئیں فرض اُس کے وقار اور اُس کیلئے خدمت کی اعلیٰ ترین روایات کو برقرار رکھنے کے، بھارتی فوج کے مضبوط عزم کو دوہرایا۔x