November 12, 2025 3:32 PM | Coas Defence Dialogue

printer

 فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے کہا ہے کہ فوج انسانوں پر مرکوز ٹیکنالوجی اور Micro Chips کیلئے جنریشن 7 کی تلاش کررہی ہے۔

 

 فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے کہا ہے کہ فوج انسانوں پر مرکوز ٹیکنالوجی اور Micro Chips کیلئے جنریشن 7 کی تلاش کررہی ہے۔ انہوں نے غیراعلانیہ جنگوں میں AI، روبوٹکس اور سائبر Tools کے استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے آج جدید جنگی طور طریقوں کیلئے ٹیکنالوجی اور جغرافیائی Diffusion کو جمہوری طرز پر ڈھالے جانے پر زور دیا۔ نئی دلی میں ڈفینس ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب دویدی نے جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج انسانوں پر مرکوز ٹیکنالوجی اور Microchips کے لئے جنریشن 7 ٹیکنالوجی پر غور کررہی ہے۔

انھوں نے AI، Robotics اور سائبر ٹولس کے استعمال پر بھی زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی انسانوں کا متبادل نہیں ہے بلکہ اُن کی مدد کرنے کیلئے ہے۔

جناب دیویدی نے بتایا کہ آپریشن سندور کیلئے استعمال کیے گئے Secure Army Mobile Bharat Version SAMBHAV کا دوسرا مرحلہ اب شروع ہو گیا ہے، جو بہت انتہائی جدید ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔