دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے ہمراہ آج آپریشن سندور کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی خاطر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے مسلح افواج کی بہادری اور عزم کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے کر ایک نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں، اُن کا رول انتہائی اہم ہے۔×
Site Admin | May 14, 2025 2:44 PM
فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہان نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو آپریشن سندور کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔