فوج کی تینوں شاخوں پر مشتمل ایک بڑی کثیرجہتی مشق ”ترشول“ پاکستان سے متصل مغربی سرحد پر جاری ہے۔
نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے بحری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمیرل اے این پرمود نے کہا کہ یہ فوجی مشق اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہے گی۔
وائس ایڈمیرل پرمود نے کہا کہ بھارتی فوج کی جنوبی کمان، بھارتی بحریہ کی مغربی کمان، فضائیہ کی جنوب مغربی ایئر کمان نیز کوسٹ گارڈ، بی ایس ایف اور دیگر مرکزی ایجنسیاں فوجی مشق ترشول میں حصہ لے رہی ہیں۔x