December 4, 2025 3:07 PM

printer

فوج اور فوجی تکنیکی اشتراک سے متعلق بھارت – روس بین حکومتی کمیشن کی 22 ویں وزارتی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہورہی ہے۔

فوج اور فوجی تکنیکی اشتراک سے متعلق بھارت – روس بین حکومتی کمیشن کی 22 ویں وزارتی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہورہی ہے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور روس کے اُن کے ہم منصب Andrei Belousov مشترکہ طور پر اِس کی صدارت کریں گے۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں لیڈر دفاع کے شعبے میں کثیر رخی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ دونوں وزراء دفاع موجودہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہئ خیال بھی کریں گے۔ x