October 23, 2025 9:39 AM | army conference

printer

فوجی کمانڈروں کی تین روزہ کانفرنس آج راجستھان کے جیسلمیر میں شروع ہو رہی ہے۔

فوجی کمانڈروں کی تین روزہ کانفرنس آج راجستھان کے جیسلمیر میں شروع ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران فوج کی اعلیٰ قیادت کارروائی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گی اور مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں تبادلہئ خیال کرے گی۔  فوج کے سربراہ اور سینئر کمانڈرس، بھارت کی مغربی سرحدوں کی سکیورٹی، جدید جنگی حکمتِ عملی اور دفاعی کارروائیوں میں تکنیکی ترقی کے بارے میں بھی غور و خوض کریں گے۔ جناب راجناتھ سنگھ کل Longewala سرحدی چوکی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔×