حکمت عملی سے متعلق فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جرنل راجیو گھئی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ نے تقریباً 12-13 پاکستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا تھا اور اِس آپریشن کے دوران مسلح افواج نے 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ آج نئی دلّی میں UNTCC کانکلیو میں اقوام متحدہ کے لیے فوجی اہلکاروں کو بھیجنے والے32 ممالک کے سربراہان اور نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے اِس بات پر زور دیا کہ آپریشن سندور، تینوں افواج کی کارروائی پر مبنی تھا۔
Site Admin | October 14, 2025 9:31 PM
فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جرنل راجیو گھئی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران تقریباً 12-13 پاکستانی فوجی طیاروں کو تباہ کیا گیا، جبکہ 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا