ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

فلپنز کے صدر Ferdinand R. Marcos Jr. بھارت کے 5 روزہ سرکاری دورے پر آج نئی دلّی پہنچیں گے۔

فلیپینز کے صدر Ferdinand R.Marcos Jr آج سہ پہر بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ خاتون اول

Louise Araneta Marcos اور کابینہ کے وزراء اہم شخصیتوں اور سینئر اہلکاروں کے علاوہ کاروباری نمائندوں سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بھارت آ رہا ہے۔ فلیپینز کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر Marcos کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر Marcos کَل باہمی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

صدر Marcos، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی اِس دورے کے دوران صدرMarcos  سے ملیں گے۔  صدر Marcos اپنے بینک لوٹنے سے پہلے بینگولورو بھی جائیں گے۔

بھارت اور فلیپینز کے درمیان سفارتی تعلقات نومبر1949 میں قائم ہوئے تھے۔ تب سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکیورٹی، زراعت، حفظانِ صحت، دواسازی اور ڈجیٹل ٹیکنالوجی سمیت اسپیکٹرم کے شعبوں میں مضبوط شراکت داری ہوئی ہے۔

دونوں ملک آسیان کے ساتھ بھارت کی جامع کلیدی ساجھیداری کے ذریعے علاقائی سطح پر مل کر کام کر رہے ہیں۔فلیپینز کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھارت کے مشرق نواز پالیسی، ویژن مہاساگر اور بھارت بحرالکاہل ویژن کی  ایک اٹوٹ پالیسی حصہ ہے۔

صدر Marcos دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 75 سال پورا ہونے کے موقع پر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہ دورہ مستقبل کے باہمی تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے دونوں رہنماؤں کو ایک موقع فراہم کرے گا اور دونوں رہنما آپسی مفاد کے علاقائی اور بین ااقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔