فلیپینز کے صدر Ferdinand R. Marcos Junior آج دو پہر بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچیں گے۔ اُن کے ہمراہ، اُن کی اہلیہ Louise Araneta Marcos اور مختلف کابینی وزراء، دیگر سرکردہ شخصیات، سینیئر عہدے داران اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ فلیپینز کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر Marcos کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اِس دورے کے دوران کَل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر Marcos کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ اپنی روانگی سے قبل فلیپینز کے صدر نے بھارت کو ایک قدر والا دوست قرار دیا۔
جناب Marcos نے اِس بات پر زور دیا کہ مشترکہ جمہوری قدریں، بحری مفادات اور علاقائی امن، بھارت کے ساتھ مستحکم، وسیع تر اور زیادہ بامعنی دو طرفہ اشتراک کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ اشتراک کے امکانات اب بھی موجود ہیں، جو دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہوگا۔ انہوں نے اشتراک کی خاطر دفاع، تجارت، صحت، ادویات، زراعت، سیاحت اور ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کے شعبوں کو اجاگر کیا۔
Site Admin | August 4, 2025 2:39 PM
فلپینس کے صدر Ferdinand R Marcos نے بھارت کو ایک اہم دوست ملک قرار دیا ہے۔ وہ آج سے بھارت کا پانچ دن کا سرکاری دورہ شروع کررہے ہیں