August 7, 2025 9:35 PM

printer

فلپینز کے صدر مارکوز جونیئر نے علاقائی خوشحالی اور سپلائی چین کو فروغ دینے کی خاطر بھارت کے ساتھ مضبوط رشتوں کی خواہش ظاہر کی ہے

فلپینزکے صدر Ferdinand Romnaldez Marcos جونیئر نے ایشیا میں ترقی اور خوشحالی لانے کیلئے بھارت کے ساتھ بڑے پیمانے پر شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ آج بینگلورو میں فلپینز-بھارت تجارتی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں فلپینز کے صدر نے کہا کہ دونوں ملک علاقائی جانکاریوں کو ایک نئی شکل دے سکتے ہیں اور علاقے میں سب کی شمولیت والے اختراعی کاموں کو فروغ دے سکتے ہیں۔