ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 10:26 PM

printer

فلپینز میں چھ اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے

وسطی فلپنس میں آئے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہوگئی ہے۔ فلپنس کے سول ڈیفنس دفتر کے مطابق، انتظامیہ لاپتہ افراد کی پہچان کے کام میں لگی ہوئی ہے اور لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

فلپنس کے وسطی Visayas خطے کے ساحلی شہر Cebu میں گذشتہ رات 6 اعشاریہ 9 شدت کے طاقتور زلزلے میں 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اِس دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فلپنس میں آئے زلزلے کے دوران زندگیوں کے اتلاف اور بڑے پیمانے پر ہوئے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اُن کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں بھارت، فلپنس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔