ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2025 3:15 PM

printer

فلپنس کے صدر Ferdinand R Marcos چار اگست کو بھارت کے پانچ دن کے سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔

فلپنس کے صدر Ferdinand R Marcos چار اگست کو بھارت کے پانچ دن کے سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔ جناب Marcos کے ہمراہ اُن کی اہلیہ Louise Araneta Marcos اور کئی کابینہ وزیروں، ممتاز شخصیات اور اعلیٰ اہلکاروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی بھارت آرہا ہے۔ فلپنس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جناب Marcos کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ اپنے اِس دورے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ پانچ اگست کو دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ جناب Marcos، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملنے جائیں گے۔ اِدھر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی فلپنس کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ جناب Marcos آٹھ اگست کو فلپنس واپس جانے سے پہلے بنگلورو بھی جائیں گے۔ اِدھر وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلپنس کے ساتھ بھارت کے تعلقات مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی بھارت کی پالیسی، مہاساگر نظریے اور بھارت-بحرالکاہل نظریے کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ وزات نے یہ بھی کہا ہے کہ جناب Marcos کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے کہ جب بھارت-فلپنس سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔x