November 5, 2025 2:54 PM

printer

فلپنس میں شدید آندھی طوفان Kalmaegi میں کم از کم 66 افراد کی موت ہوگئی

فلپنس میں شدید آندھی طوفان آنے سے کم از کم 66 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑکر جانا پڑا ہے۔ Kalmaegi نام کا یہ شدید طوفان کَل وہاں پہنچنے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے لیکن اِس کے زیرِ اثر اب بھی 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ 49 اموات Cebu میں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بیشتر اموات چٹانوں کے ٹکڑے گرنے، سیلاب آنے اور ملبے میں پھنس جانے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اِس شدید طوفان کے اب ویتنام کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، جہاں پہلے ہی بہت زیادہ بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔