فلپنس کے صدر Ferdinand Romualdez Marcos Jr. بھارت کے پانچ روزہ دورے کیلئے آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پہنچنے پر جناب Marcos کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج شام فلپنس کے صدر سے بات کی۔ انہوں نے اِس اعتماد کا اظہار کہا کہ جناب Marcos اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی شراکت نمایاں طور پر مضبوط ہوگی۔
دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سکیورٹی، بحری تعاون، زراعت، حفظانِ صحت، دوا سازی اور ڈجیٹل ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور فلپنس کے صدر Ferdinand Marcos کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں بہت سے مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ وقت میں دفاع، سکیورٹی اور بحری تعاون میں توسیع ہوئی ہے۔ جہاں تک دو طرفہ تجارت کی بات ہے، بھارت فلپنس کو ادویات برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
Site Admin | August 4, 2025 9:48 PM
فلپائن کے صدر Ferdinand R. Marcos جونیئر، بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں
