ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 26, 2025 9:59 AM | Palestine Statehood

printer

فلسطین کے صدر نے حماس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ امن منصوبے پر امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے حماس کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ امن منصوبے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شامل ہونے پر پابندی کے بعد ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر عباس نے اپنی سرزمین پر فلسطین کے دعوے کی تائید کی اور امریکہ اور فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جانب سے اختیار کیے گئے امن منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکہ فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جہاں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے والے ملکوں کی تعداد بڑھ کر 150 سے زیادہ ہو گئی ہے۔×