فضائی عملے کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سِندور نے تیزی کے ساتھ فیصلہ کُن انداز میں درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی، بھارت کی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔ چنئی میں آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی OTA کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی فوج میں شامل کیے گئے نئے آفیسرز پر زور دیا کہ وہ ملک کی خدمت کے لیے مشترکہ جذبے کو برقرار رکھیں۔ اس پریڈ کے موقعے پر 130 مرد اور 25 خاتون کیڈٹس کو بھارتی فوج میں شامل کیا گیا۔ آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی میں، 9 دوست ممالک کے 9 مرد اور 12 خواتین پر مشتمل 21 غیر ملکی کیڈٹس نے بھی اپنی ٹریننگ مکمل کی۔
ایئر چیف مارشل سنگھ نے مزید کہا کہ آپریشن سِندور نے فوج، بحریہ، فضائیہ اور قومی سلامتی کے دیگر کے درمیان کامیاب ہم آہنگی ثابت کیا ہے۔×