September 19, 2025 9:56 PM

printer

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل A.P. سنگھ نے آج کہا ہے کہ جنگ، اَنا کی وجہ سے نہیں ہونی چاہیے اور دنیا کو بھارت سے یہ سیکھنا چاہیے کہ ایک تنازعہ کو کس طرح شروع اور ختم کیا جاتا ہے

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل A.P. سنگھ نے آج کہا ہے کہ جنگ، اَنا کی وجہ سے نہیں ہونی چاہیے اور دنیا کو بھارت سے یہ سیکھنا چاہیے کہ ایک تنازعہ کو کس طرح شروع اور ختم کیا جاتا ہے۔ نئی دلّی میں ایئر فورس ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور اُس وقت مکمل کر لیا گیا، جب بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرلئے۔ اسرائیل اور روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہا کہ جنگیں جاری رہنے سے بڑا نقصان ہوتا ہے اور اِس سے ممالک، بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔