January 13, 2026 9:20 AM

printer

فصلوں کی کٹائی کا تہوار لوہری آج منایا جا رہا ہے۔

فصلوں کی کٹائی کا تہوار لوہری آج منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار بنیادی طور پر پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار پک چکی فصلوں کی خوشی اور سورج کے شمال کی جانب سفر سے وابستہ ہے۔ لوگ شام کے وقت الاؤ جلاتے ہیں، روایتی گیت گاتے ہیں اور خاندان اور سماج کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹتے ہیں۔ یہ تہوار باہمی محبت اور اتحاد کا پیغام بھی دیتا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے لوہری، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر، جو آج اور کل منائے جا رہے ہیں، شہریوں کو مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار ملک کی مالامال زرعی روایات کی علامت ہیں اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بھارت کے متحرک اور متنوع ثقافتی ورثے کو نمایاں کرتے ہیں۔x