فرینچ اوپن ٹینس میں بھارتی کھلاڑی Yuki Bhambri اور ان کے امریکی ساتھی Robert Galloway، مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں Evan King اور Christian Harrison کی امریکی جوڑی سے چار-چھ، چار- چھ سے ہار گئے۔ ایک اور میچ میں بھارت کے روہن بُپنّا اور چیک جمہوریہ کے Adam Pavlasek کی جوڑی بھی برطانیہ کے Henry Patten اور Harri Heliovaara کی جوڑی سے دو-چھ، چھ-سات سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں دفاعی چمپئن Iga Swiatek نے سابقہ ومبلڈن خطاب جیتنے والی Elena Rybakina کو ایک-چھ، چھ-تین اور سات-پانچ سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
Site Admin | June 1, 2025 9:50 PM
فرینچ اوپن ٹینس میں، روہن بوپنّا اور یوکی بھامبری، مردوں کے ڈبلز سے باہر ہوگئے ہیں
