October 21, 2025 10:25 AM | French Open Badminton

printer

فرینچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کے اعلیٰ درجے کے بیڈ منٹن کھلاڑی لکشیہ سین سمیت، ڈبلز میں چراغ شیٹی و ستوک سائی راج رنکی ریڈی پر مشتمل بھارتی جوڑی اپنی مہم کے آغاز کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

آج سے شروع ہو رہے فرینچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کے اعلیٰ درجے کے بیڈ منٹن کھلاڑی لکشیہ سین سمیت، ڈبلز میں چراغ شیٹی و ستوک سائی راج رنکی ریڈی پر مشتمل بھارتی جوڑی اپنی مہم کے آغاز کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

یہ ٹورنامنٹ فرانس کے شہر Cesson-Sevigne میں Glaz Arena کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

مردوں کے سنگلز میں، پیرس 2024 میں، سیمی فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی لکشیہ سین کا پہلا مقابلہ آئرلینڈ کے  Nhat Nguyen سے ہوگا، جبکہ نوجوان کھلاڑی آیوش شیٹی کا مقابلہ جاپان کے Koki Wantanabe سے ہوگا۔

مردوں کے ڈبلز میں عالمی نمبر چھ کھلاڑی چراغ اور ستوک پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ انڈونیشیا کی محمد ریان Ardianto اور رحمت ہدایت کی جوڑی سے ہوگا۔

خواتین کے سنگلز میں، ابھرتی ہوئی معروف کھلاڑی Anmol Kharb کا مقابلہ کوریا کی اعلیٰ سیڈ کی کھلاڑی ANSE-YOUNG اور انوپما اُپادھیائے کا مقابلہ چین کی چوتھی سیڈ کی کھلاڑی Hanyue سے ہوگا، جبکہ Unnati Hoodal کا مقابلہ ملیشیا کی Karupathevan Letshanaa سے ہوگا۔x