فرید آباد پولیس نے آج ایک لال رنگ کی ایکو اسپورٹ کار ضبط کی ہے۔ شبہ ہے کہ یہ کار دلّی دھماکہ کیس کے کلیدی مشتبہ شخص کی ہے۔ یہ کار، کھنڈا ولی گاؤں کے پاس پارک کی ہوئی تھی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ اِس سے پہلے دن میں دلّی پولیس نے ہریانہ اور اترپردیش سمیت دلّی کے تمام پولیس اسٹیشنوں، پولیس چوکیوں اور سرحدی چیک پوائنٹس کو اِس کار کی تلاشی کیلئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔
Site Admin | November 12, 2025 9:49 PM
فرید آباد پولیس نے آج ایک لال رنگ کی ایکو اسپورٹ کار ضبط کی ہے