فروری کے مہینے کے دوران غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور یہ پچھلے مہینے کے چھ اعشاریہ صفر دو فیصد کے مقابلے تین اعشاریہ سات پانچ فیصد رہی۔ اس طرح بھارت کا خردہ افراطِ زر جو کہ جنوری میں چار اعشاریہ تین ایک فیصد تھا، فروری میں سات مہینے کی اب تک کی سب سے کم تر سطح تین اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اعدادوشمار اور پروگراموں پر عملدرآمد کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دیہی علاقوں میں افراطِ زر تین اعشاریہ سات نو فیصد رہا جبکہ شہری علاقوں میں تین اعشاریہ تین دو فیصد رہا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں گیارہ اعشاریہ تین پانچ فیصد کے مقابلے منفی ایک اعشاریہ صفر سات فیصد کی گراوٹ درج کی گئی، جبکہ دالوں کی قیمت کم ہوکر جنوری کی دو اعشاریہ پانچ نو فیصد کے مقابلے منفی صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد ہوگئی۔ ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ درج کی گئی اور یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ تین تین فیصد پر پہنچ گئی۔RBI نے مالی سال 2025-26 کے دوران افراط زر میں چار اعشاریہ دو فیصد گراوٹ کی پیش گوئی کی ہے۔
Site Admin | March 12, 2025 9:47 PM
فروری کے مہینے کے دوران غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی