September 12, 2025 10:03 PM

printer

فرد سے کاروباری اداروں کو کیے جانے والے یومیہ لین دین کی UPI حد بڑھا کر10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جو 15 ستمبر سے لاگو ہوگی

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا، NPCI نے فرد سے کاروباری ادارے یعنی P2M لین دین کیلئے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس، UPI کی حد میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس پر 15 ستمبر سے عمل کیا جائے گا۔ NPCI کی جانب سے پہلے ماہ جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق UPI کے نئے ضابطے، زیادہ قدر و قیمت والی ڈیجیٹل ادائیگی کو بھارتی افراد کیلئے زیادہ آسان اور زیادہ محفوظ بنانے کیلئے وضع کیے گئے ہیں۔ اِس تبدیلی کے بعد UPI استعمال کرنے والے، اب ویریفائی کیے گئے منتخبہ زمروں میں ایک دن میں 10 لاکھ روپے تک کی UPI مرچنٹ لین دین کرسکیں گے۔ البتہ فرد سے فرد یعنی PT2P منتقلی UPI حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ ایک لاکھ روپے یومیہ ہی رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔