ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 6, 2025 9:41 PM

printer

فرانس کے وزیر اعظم Sabastien Lecornu نے آج اپنی نئی کابینہ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا

فرانس کے وزیر اعظم Sabastien Lecornu نے آج اپنی نئی کابینہ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے استعفے سے فرانس کو مزید سیاسی بحران کا سامنا ہوگا۔ انہیں ابھی وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالے ہوئے چار ہفتے بھی نہیں ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس طرح وہ سب سے کم عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بن گئے۔ جناب Lecornu پچھلے دو برس سے بھی کم وقت میں، وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے پانچویں شخص تھے۔ اس سے 2024 کے قبل از وقت انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی سیاسی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔ 2024 کے انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ ان کی اعلان کردہ کابینہ کو بائیں بازو اور دائیں بازو دونوں طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑھتے ہوئے دباؤ اور مخالفت کے سبب Lecornu نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں میں اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ ان کے استعفے سے صدر Emmanuel Macron کی پہلے سے ہی کمزور حکومت کے مزید کمزور ہونے کا امکان ہے اور قیادت کے بحران میں مزید شدت آرہی ہے۔