فرانس کے صدر ایمنوئل میخواں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں باضابطہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب میخواں نے کہا کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا ہی مسئلے کا واحد حل ہے، جس سے اسرائیل کیلئے امن سے رہنے میں مدد ملے گی۔ اِس فیصلے کو حماس کے لیے شکست بتاتے ہوئے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے سے اسرائیل کے عوام کے حقوق سلب نہیں ہوتے جن کی فرانس پہلے دن سے ہی مدد کر رہا ہے۔فرانس کے صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ اِسے فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو کافی اہمیت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ہی ملک G-7 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے رکن ہیں۔x
Site Admin | September 23, 2025 9:54 AM
فرانس کے صدر ایمنوئل میخواں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں باضابطہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔