July 9, 2025 3:16 PM

printer

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کیلئے کہا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کیلئے کہا ہے۔ وہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے برطانیہ پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ دو مملکتی حل اور فلسطینی ریاست کا تسلیم کیا جانا پورے خطے میں امن اور استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ فرانس کے صدر، برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ x