فرانس کے صدر ایمانوئل میخاں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فرانس، جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت اور اُس کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کل ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت میں جناب میخاں نے حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ فرانس اپنے مشیروں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔
پہلگام کے Baisaran جنگلاتی علاقے میں منگل کو ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔