May 14, 2025 9:29 AM

printer

فرانس کے شہر French Riviera میں 78واں Cannes فلم فیسٹول شروع ہوگیا ہے

عظیم الشان کانس فلم فیسٹول کا 78 واں ایڈیشن کَل سے فرانس کے شہر French Riviera میں ریڈ کارپیٹ اور ایک زبردست افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد 12 دن تک چلنے والے اِس عالمی سنیما پر مبنی فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔
اِس فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں مشہور اور ویٹرن امریکی اداکار روبرٹ ڈی نیرو کو اعزازی Palm d’or سے نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز Amelie Bonnin کےLeave One Day نغمے سے ہوا، جس کے بعد فرانس کے پوپ گلوکار Mylene Farmer نے اپنی موسیقی سے فلم ساز David Lynch کو خراج پیش کیا۔
کانس فلم فیسٹول کی صدر Juliette Binoche نے اپنے خطاب میں عالمی مسائل جیسے جنگ، موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن انسانی درد کو بیان کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
اِس فیسٹول میں بھارت ایک بار پھر عالمی سنیما کے اسٹیج پر چمکنے کے لیے تیار ہے۔ فیسٹول کی جیوری ممبر پایل کپاڈیا نے بھارت کی نمائندگی کرنے کے بعد اظہار تشکر پیش کیا۔
اِس مرتبہ فیسٹول کے کلاسکی زمرے میں بھارت کے مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلم Arnayer Din Ratri دکھائی جائے گی۔
Neeraj Ghaywan کی دوسری فلم Homebound کو کانس کے Uncertain Regard زمرے کے لیے چنا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی اداکار انوپم کھیر کی ہدایت کردہ فلم Tanvi:The Great کو کانس کے فلم کے بازار زمرے میں دکھایا جائے گا۔ ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ SRFTI میں بنی فلم A Doll Made Up of Clay کو بھی اِس سال کانس میں پیش کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔