March 31, 2025 11:59 PM

printer

فرانس کی عدالت نے، انتہائی دائیں بازو کی لیڈر میرن لی پین کو یوروپی یونین فنڈس کے غبن کے معاملے میں سزائے قید دی ہے۔

فرانس میں ایک عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی لیڈر   Marine Le Pen کو یوروپین یونین کے فنڈ میں خورد بُرد کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اُنہیں قید کی سزا سنائی ہے اور ان کے کوئی سرکاری عہدہ حاصل کرنے پر پابند لگا دی ہے۔ پیرس کی عدالت کا کہنا ہے کہ محترمہ  Le Pen نے اپنی نیشنل ریلی-آر این پارٹی کے ارکان کو رقم دینے کے لیے یوروپی پارلیمنٹ کے فنڈ میں سے 3 اعشاریہ 3 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کا استعمال کیا۔ وہ اس وقت رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اُن کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے دیگر آٹھ افراد کو بھی قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

سزا کا حکم دیتے ہوئے چیف جج نے کہا کہ Le Pen پانچ سال تک صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اور ان پر یہ پابندی آج سے ہی لاگو ہوگی۔

اُن پر ایک ہزار آٹھ سو ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ محترمہ Le Pen اس حکم نامے کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔