ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

فجی کے وزیر اعظم Sitiveni Rabuka کا آج سے بھارت کا تین روزہ دورہ شروع ہو رہا ہے۔

فجی کے وزیر اعظم Sitiveni Ligamamada Rabuka کا آج سے بھارت کا تین روزہ دورہ شروع ہو رہا ہے۔ وہ آج صبح نئی دلّی پہنچے ہیں۔ تعلیم اور شمال مشرقی خطّے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت Sukanta Majumdar نے ہوائی اڈّے پر جناب Rabuka کا خیر مقدم کیا۔ فجی کے وزیر اعظم کے ہمراہ اُن کی اہلیہ Sulueti Rabuka بھی بھارت آئی ہیں۔ وفد نے صحت اور طبّی خدمات کے وزیر Ratu Atonio Lalabalavu اور سینئر عہدیداران شامل ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے جناب Rabuka کا بھارت کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا۔

نئی دلّی میں اپنے قیام کے دوران وہ کل وزیراعظم  نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ جناب Rabuka صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دورے سے بھارت اور فجی کے درمیان دیرپا تعلقات کو تقویت ملے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔