میانما میں ملازمتوں کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے پھنسائے گئے 27 بھارتی شہریوں کو، جنہیں وہاں غیر قانونی طور پر سائبر دھوکہ دہی کی کارروائیوں میں زبردستی کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، بحفاظت نکال کر بھارت واپس لایا گیا ہے۔ بحفاظت نکالے گئے یہ بھارتی شہری کل دلّی پہنچے اور اب وہ اپنے-اپنے آبائی وطن کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، تاکہ اپنے اہلِ خانہ سے دوبارہ مل سکیں۔ اِن پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو نوکریوں کے جھوٹے وعدوں پر بہلاپھُسلا کر میانما کی سرحد تک لے جایا گیا تھا، جہاں اُنہیں جبراً، جسمانی تشدد اور زبردستی کر کے سائبر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا۔×
Site Admin | January 11, 2026 9:26 AM | Indians Rescue Myanmar
غیر قانونی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر میانما لے جائے گئے 27 بھارتی شہریوں کو بحفاظت بھارت واپس لایا گیا ہے۔