غزہ پٹی میں، اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 90 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ پیر کی شام کو کیا گیا تھا، جو 24 گھنٹے کے اندر سب سے مہلک حملہ بتایا جاتا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے کل بتایا کہ اِن حملوں میں 278 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا ہے۔
Tel al-Hawa ضلعے میں ایک ہی کنبے کے 19 افراد اُس وقت ہلاک ہو گئے، جب اُن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 4 افراد ایک پناہ گزیں خیمے میں مارے گئے۔
شمال Shati پناہ کیمپ میں حماس کا ایک 68 سالہ قانون ساز اپنے 6 بچوں کے ساتھ مارا گیا، جو اسی عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھا۔ اسرائیلی فوج نے اِن ہوائی حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ×