غزہ میں کَل اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ حماس کے ایک ملیٹینٹ کے خلاف جوابی کارروائی کے دور پر کیا گیا۔ فوج نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی فوجیوں پر حماس کے ملی ٹینٹوں کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں کیا گیا اور اس میں حماس کے ایک سینئر ممبر کو نشانہ بنایا گیا، جو اسرائیلی افواج پر حملوں کا ذمہ دار تھا۔ البتہ اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کہ کوئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوا یا نہیں۔ حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔×
Site Admin | January 8, 2026 2:48 PM
غزہ میں کَل اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔