غزہ میں اسرائیل کے سلسلے وار فضائی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی ہلاک ہوگئے، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع Israel Katz نے حماس پر غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرنے اور ہلاک ہوئے یرغمالوں کی لاشوں کو واپس کرنے کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ حماس نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ پٹی میں فوراً اور طاقتور فضائی حملے کریں۔ دوسری جانب ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو غزہ میں حملے کیے جانے کے فیصلے کے بارے میں مطلع کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے حماس پر Rafah علاقے کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ سے داغے جانے والے Grenade اور Sniper Fire سے حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ حماس نے ان حملوں کو اسرائیل کی مجرمانہ بمباری قرار دیتے ہوئے، ان کی کھلی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اُس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے سے بھی انکار کیا ہے اور جنگ بندی کے تئیں اپنی عہد بندی کی توثیق کی ہے۔×
Site Admin | October 29, 2025 3:14 PM
غزہ میں اسرائیل کے سلسلے وار فضائی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی ہلاک ہوگئے
 
		 
									 
									 
									 
									 
									