غذا سے متعلق عالمی پروگرام WFP نے کہا کہ اقوامِ متحدہ، بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ملنے والی ماہانہ غذائی امداد میں کٹوتی کرکے اسے اپریل سے 12 اعشاریہ پانچ ڈالر فی ماہ سے گھٹا کر 6 ڈالر فی ماہ کردے گا۔ یہ فیصلہ مالی بحران کے سبب لیا گیا ہے۔ یونائٹیڈ نیوز آف بنگلہ دیش نے فنڈس کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ WFP نے ایک خط میں کہا کہ وہ امداد کرنے والوں کی جانب سے معقول حمایت کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔ اس فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے اعلیٰ افسر محمد میزان الرحمن، جو پناہ گزینوں کے کیمپس کی دیکھ بھال پر مامور ہیں، نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزین کو ملنے والی موجودہ مالی امداد پہلے سے ہی ناکافی ہے۔ ان حالات میں موجودہ امداد میں نئی کٹوتی سے ہونے والے نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
سفارتی ذرائع نے اس مالی بحران کا سبب بین الاقوامی ترقی سے متعلق امریکی ایجنسی کی جانب سے کی جانے والی مالی امداد کی معطلی کو قرار دیاہے۔
Site Admin | March 6, 2025 9:44 PM
غذا سے متعلق عالمی پروگرام WFP نے کہا کہ اقوامِ متحدہ، بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ملنے والی ماہانہ غذائی امداد میں کٹوتی کرکے اسے اپریل سے 12 اعشاریہ پانچ ڈالر فی ماہ سے گھٹا کر 6 ڈالر فی ماہ کردے گا۔