December 18, 2025 9:51 PM

printer

عُمان کے شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’Order of Oman‘‘ ایوارڈ تفویض کیا ہے۔ وہ تین ملکوں کو کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس نئی دلّی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کو Omanکے شاہ سلطان Haitham بن طارق نے “Order of Oman” ایوارڈ تفویض کیا۔ یہ ایوارڈ آج اُنھیں مسقط کے شاہی محل میں ایک تقریب کے دوران، بھارت-Oman تعلقات میں اُن کے غیرمعمولی تعاون اور اُن کی دور اندیش قیادت کیلئے دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے Oman کے دورے کے دوران ایوارڈ کی تفویض، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر ہوئی ہے، جو اِس موقع اور جامع شراکت داری کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی دوستی کے تئیں احترام کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا Oman کا دورہ بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ یہ دورہ، ایسے وقت میں ہوا ہے، جب دونوں دوست ممالک، سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے Oman کے سلطان حیثم بن طارق کی دعوت پر یہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ 
انھیں عمان کے سلطان کی طرف سے عمان کے اعزاز ’’Order of Oman‘‘ سے بھی نواز گیا۔ جناب مودی کو یہ ایوارڈ بھارت اور Oman کے تعلقات میں ان کے تعاون اور ان کی بصیرت انگیز قیادت کیلئے دیا گیا ہے۔ بھارت-Oman مشترکہ بیان میں، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ، تجارت میں توسیع، سرمایہ کاری، دفاع، سکیورتی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی Oman، ایتھوپیا اور اردن کا اپنا تین ملکوں کا کامیاب دورہ مکمل کرکے واپس دلّی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔