عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت نے اٹل پینشن یوجنا کے ذریعے بھارت کی غیر منظم افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ کو مضبوط بنایا ہے۔
نریندر مودی حکومت نے بھارت کی غیر منظم افرادی قوت کی ضرورت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ غیر منظم افرادی قوت میں لمبی عمر کے خطرے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی سیکیورٹی میں کمی کے دوہرے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مئی 2015 میں اٹل پینشن یوجنا کا آغاز کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح یہ اسکیم Subscribers کا مستقبل بنے گی۔
اس اسکیم کو اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے بہتر پینشن فوائد کی پیش کش کے ذریعے ریٹائرمنٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر پیسوں کی بچت کرنے کے لیے تحریک دی جائے اور اسے نوکری جوائن کرنے کی عمر اور تعاون کی گئی رقم سے جوڑا جاسکے۔
یہ اسکیم خصوصی طور پر غیر منظم شعبے کے غریب اور پسماندہ کارکنان کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ملک میں تحفظ سے متعلق زیادہ شمولیت اور رسائی والے اقدامات کے طور پر ابھری ہے۔
اس سال کے اوائل میں اس پینشن اسکیم کے تحت آنے والے Subscribers کی تعداد 8 کروڑ کو پار کر گئی تھی اور 45 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کو بروئے کار لایا جا چکا ہے۔x