September 27, 2025 9:43 PM

printer

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت نے ’ایک بھارت سریشٹھ بھارت‘ پہل کے تحت کثرت میں وحدت، ثقافت، روایات اور عوام سے عوام رابطوں کے جذبے کو مضبوط کیا ہے۔
ہمارا ملک سیکڑوں بولیوں اور متعدد زبانوں کا مسکن ہے۔ ہرخطے کا اپنا لباس اور کھان پان ہے، لیکن پھر بھی ایک جذبہ ہمیں متحد کرتا ہے۔ اسی جذبے کو مضبوط کرنے کی خاطر وزیراعظم نریندر مودی نے2015 میں ’ایک بھارت سریشٹھ بھارت‘ کا ایک پُرزور پیغام دیا۔صدیوں سے بھارتی ثقافت اور روایات نے پورے ملک کو متحد رکھا ہے۔ مقامی اشیا میں نہ صرف وہاں کی مٹی کی خوشبو ہوتی ہے بلکہ اُن میں علاقائی خصوصیت بھی محفوظ ہوتی ہے جو ایک ریاست کو دوسری ریاست سے مربوط کرنے کی خاطر ایک پُل کا کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے اکثر عوام پر اِس خزانے کو اپنانے پر زور دیا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب کرتا ہے۔
ایک بھارت سریشٹھ بھارت، وہ پہل ہے جو ایک ریاست کی ثقافت اور فوک روایات سے دوسرے کو روبرو ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔