عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت نے بھارت کے بڑھتے ہوئے ای-گورننس ایکو نظام کے ذریعے حکمرانی کو بلا رکاوٹ، شفاف اور سب کی شمولیت پر مبنی ڈیجیٹل تجربے میں تبدیل کر دیا ہے۔
عوامی خدمات سے لے کر اقتصادی طور پر بااختیار بنائے جانے پر بھارت کا ای-گورننس ایکو نظام شہریوں کے تجربات کو ایک سَمت دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کے تحت ٹکنالوجی حکمرانی کو زیادہ رسائی اور شمولیت والی بنا رہی ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ای-گورننس آسان، مؤثر، کفایتی اور ماحول کے لیے سازگار حکمرانی ہے۔
JAM Trinity-Jan Dhan، آدھار اور موبائل بھارت کے ڈیجیٹل منظرنامے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ فائدے کی براہِ راست منتقلی یا DBT حکومتی فائدوں، سبسڈی اور ادائیگیوں کو براہِ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں بھیجنے کے لیے JAM نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔ اُمنگ ایپ سرکاری خدمات تک رسائی کا ایک واحد پلیٹ فارم ہے۔ جموں کشمیر کے بارہمولہ کے سید خالد نے کہا کہ اُمنگ ایپ کے ذریعے وہ اپنا کام آسانی سے اور جلد مکمل کر لیتے ہیں۔
ٹکنالوجی اب سرکار اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کر رہی ہے اور اس سے ہر شہری کو سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں۔×