عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت دفاعی سازوسامان کی تیاری کو مضبوط کرتے ہوئے بھارت کو خود کفیل اور عالمی دفاعی بازار میں ایک اُبھرتی ہوئی قوت بنارہی ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ Capsule
دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خود کفالت نریندر مودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آپریشن سندور کے دوران میڈ اِن انڈیا کی مہارت واضح طور پر سامنے آئی۔ وزیراعظم مودی نے آتم نربھر بھارت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
Byte:PM-Operation Sindoor
وزیراعظم مودی کی مدت کار میں دفاعی سازوسامان کی سالانہ پیداوار 2024-25 میں اب تک کی سب سے زیادہ ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تک پہنچ گئی، جو 2014-15 کے مقابلے تین گنا سے زیادہ ہے۔ میک اِن انڈیا، بھارت کی قومی سلامتی میں ایک لازمی جزو ہے، جس نے پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں آپریشن سندور کے دوران بھارت کی مؤثر کارروائی میں ایک اہم رول ادا کیا تھا۔ برآمدات میں اضافے اور میک اِن انڈیا جیسی پہل سے عالمی دفاعی بازار میں ایک اہم ملک بننے کے بھارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔×