عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت نے پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے۔
گیارہ برس قبل جب وزیر اعظم نریندر مودی نے جب ملک کی کمان سنبھالی تھی تو انھوں نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اِس مشن کے حصول کی خاطر 15 جولائی 2015 کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کا آغاز کیا گیا۔ اِس اسکیم کی اب ایک دہائی کا سفر مکمل ہوچکا ہے۔ اپنے نظریے کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا تھا
اِس اسکیم کے تحت اِس سال جولائی تک تقریباً ایک کروڑ 73 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جن میں 45 فیصد خواتین ہیں۔ اس اسکیم کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنے متعلقہ کیریئر کا انتخاب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی بلکہ خود کا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔راجستھان کے اُدے پور کے رہنے والے اُمیش کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اِسکل انڈیا مشن نہ صرف نوجوانوں کو بااختیار بنا رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر اُنھیں شناخت بھی فراہم کر رہا ہے۔