عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت اسمارٹ سٹی مشن کے ذریعے شہروں کو نئی شکل دے رہی ہے اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنا رہی ہے۔
اسمارٹ سٹی مشن بھارت کے شہری منظرنامے کو نئی شکل دے رہا ہے اور امنگوں کو حقیقت میں تبدیل کر رہا ہے۔ جون 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا آغاز کیا اور اس کا مقصد اسمارٹ اور پائیدار اقدامات کے ذریعے بھارتی شہروں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔پُنے میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسمارٹ سٹی کا نظریہ اپنے آپ میں ایک بڑی تحریک ہے۔
گذشتہ دہائی میں مشن نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ آٹھ ہزار سے زیادہ پروجیکٹوں میں سے تقریباً 94 فیصد اب مکمل ہوچکے ہیں۔ اب جبکہ اسمارٹ سٹی مشن کے دس برس مکمل ہو رہے ہیں ملک بھر میں اُس کے اثرات واضح ہیں۔آج یہ مشن ایک نئے بھارت کیلئے شہری ترقی کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی خاطر ایک تاریخی پہل ہے۔