عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح گروپ کیپٹن شبھانشوشکلا کا خلاء کا تاریخی سفر بھارت کے اہم خلائی پروگرام کو تقویت بخش رہا ہے اور نئے امکانات تلاش کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے بھارتی خلاء باز کے طور پر جب گروپ کیپٹن شبھانشوشکلا نے تاریخ رقم کی تو اُن سے 140 کروڑ بھارتیوں کے خواب وابستہ تھے۔ یہ حصولیابی کوئی واحد واقعہ نہیں تھی بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت خلائی امکانات کے سلسلے میں بھارت کے اہم سنگ میل کا ایک حصہ تھا۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اُن سے بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے پہلے انسانی خلائی مشن گگن یان کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔
گروپ کیپٹن شبھانشوشکلا کے خلائی سفر سے بھارت کے مستقبل کے مشنوں کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس میں بھارت کا خود کا خلائی اسٹیشن بھی شامل ہے۔