September 29, 2025 9:43 PM

printer

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُشاسن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ کے تحت اس بات کا تذکرہ کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت  Samudrayaan پروجیکٹ کے ذریعے گہرے سمندر میں امکانات تلاش کرنے کے سلسلے میں بھارت کو سرکردہ ممالک میں شامل کر رہی ہے۔
گذشتہ ایک دہائی میں بھارت گہرے سمندر میں امکانات تلاش کرنے کے سلسلے میں انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ اس کا ایک انتہائی اہم حصہ سمدریان پروجیکٹ ہے جو بھارت کا پہلا انسان پر مبنی گہرے سمندر کا مشن ہے۔ 2021 میں گہرے سمندر کے مشن کا آغاز ہوا۔ یومِ آزادی پر وزیر اعظم نے National Deep Water Exploration Mission کا اعلان کیا جس کا مقصد سمندر میں تیل اور گیس ذخائر کے امکانات تلاش کرنا ہے۔ اِسے سمدر منتھن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اِس پہل کو مشن موڈ پر انجام دیا جائے گا جس سے توانائی کے شعبے میں بھارت کی خودکفالت کو تقویت حاصل ہوگی۔
گہرے سمندر میں امکانات تلاش کرکے بھارت نہ صرف معدنیات، بایو ڈائیورسٹی اور توانائی کے ذخائر تک رسائی حاصل کرے گا بلکہ وہ گہرے سمندر میں امکانات تلاش کرنے سے لیس جدید ٹیکنالوجی والے کچھ ملکوں میں بھی شامل ہوجائے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔