September 20, 2025 9:43 PM

printer

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُساشن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت، تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔

عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی پر مبنی سیوا اور سُساشن کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت، تبدیلی اور ترقی کی خاطر انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں اِس بات کا ذکر کریں گے کہ کس طرح مودی حکومت نے ڈیجیٹل صحت ایکونظام کو مضبوط کیا ہے اور صحت کی دیکھ بھال تک زیادہ رسائی اور اُسے مربوط کرنے کو یقینی بنایا ہے۔
حکومتی اقدامات، پالیسی اصلاحات اور تکنیکی پیشرفت کے ذریعے بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے منظرنامے میں ڈیجیٹل تبدیلی آرہی ہے۔ بڑھتی آبادی اور صحت کی دیکھ بھال کی معیاری خدمات میں اضافے کی وجہ سے ڈیجیٹل صحت سہولیات، رسائی، اُسے کم خرچ بنانے اور موثر بنانے میں ایک اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ ستمبر 2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کئے گئے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان سرگرم اشتراک سے ایک متحرک ڈیجیٹل صحت ایکو نظام قائم کرنا ہے۔ اِس مشن کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اب ملک بھر کے اسپتالوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرے گا۔
اِس کے آغاز کے بعد سے80 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت کھاتے قائم کئے جاچکے ہیں۔ ای-سنجیونی اِس مشن کا ایک اہم حصہ ہے جو ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم پر مبنی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔