ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

عملے، عوامی شکایات اور پینشن کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر  جتیندر سنگھ آج نئی دلی میں ڈجیٹل لائف سرٹیفیکٹ سے متعلق چوتھی ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے۔

عملے، عوامی شکایات اور پینشن کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر  جتیندر سنگھ آج نئی دلی میں ڈجیٹل لائف سرٹیفیکٹ سے متعلق چوتھی ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ ایک مہینہ طویل مہم ملک میں دو ہزار پانچ سو کیمپوں میں منعقد کی جائے گی۔ اِس مہم کا مقصد چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، پینشن یافتگان کو، ڈجیٹل سطح پر اور زیادہ بااختیار بنانا ہے۔

اِس مہم کا انعقاد اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے کہ سبھی پینشن یافتگان، خاص طور پر اِن میں سے معمر افراد ایک بلا رکاوٹ ڈجیٹل وسیلے سے اپنی سہولت کے مطابق اپنی زندگی سے متعلق سرٹیفیکٹ داخل کریں۔x