عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملازمین کے کام اور بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کی غرض سے ملازمین کے بروقت پروموشن کرنے کے حکومت کے اعادے پر زور دیا۔
پارلیمنٹ میں سینٹرل سیکریٹریٹ سروسز گروپ ’سی‘ کے ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ تینوں سروسز- سینٹرل سیکریٹریٹ سروس/ سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹینوگرافر سروس اور سینٹرل سیکریٹریٹ کیلرکل سروس میں بڑے پیمانے پر Promotions کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے ذریعے دہائیوں سے التواء کے شکار معاملات کے ازالے کیلئے عملے، اور تربیت کے محکمے نے وسیع پیمانے پر Promotions کے عمل کو انجام دیا۔
Site Admin | December 9, 2025 9:44 PM
عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملازمین کے کام اور بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کی غرض سے ملازمین کے بروقت پروموشن کرنے کے حکومت کے اعادے پر زور دیا