December 23, 2025 9:41 PM

printer

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کَل نئی دلّی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن IIPA میں پندرھویں پنشن عدالت کی صدارت کریں گے

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کَل نئی دلّی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن IIPA میں پندرھویں پنشن عدالت کی صدارت کریں گے۔
24محکموں اور وزارتوں سے وابستہ کُل ایک ہزار 87 طویل عرصے سے زیر التوا پنشن شکایات کا اِس عدالت میں ازالہ کیا جائے گا۔ عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے کہا ہے کہ اِس عدالت کا مقصد طویل عرصے سے زیر التوا شکایات کا حل تلاش کرنا ہے تاکہ پنشن یافتگان کو اُن کی واجب الادا رقم کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔