عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مستقبل کیلئے تیار، جوابدہ اور موثر سرکاری انتظامیہ کیلئے مصنوعی ذہانت کو انسانی انٹلیجنس کے ساتھ مربوط کرکے ایک ہائبرڈ ماڈل بنانا اہمیت کا حامل ہوگا۔ ’’صلاحیت سازی کیلئے مصنوعی ذہانت: حکمرانی میں تبدیلی کرنے‘‘ سے متعلق نئی دلّی میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کو ایک طاقتور ذریعے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے نہ کہ اِسے آخری حربے کے طور پر۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِسے ہمیشہ انسانی فیصلے اور ذمے داری کی رہنمائی حاصل ہونی چاہئے۔ صلاحیت سازی ایکو نظام کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ مربوط کرنے سے متعلق، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس میں AI قیادت والے ٹولس اپنائے گئے ہیں، جن میں AI سارتھی، AI ٹیوٹر اور AI پر مبنی صلاحیت سازی کے منصوبے شامل ہیں۔
Site Admin | January 8, 2026 9:43 PM
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مستقبل کیلئے تیار، جوابدہ اور موثر سرکاری انتظامیہ کیلئے مصنوعی ذہانت کو انسانی انٹلیجنس کے ساتھ مربوط کرکے ایک ہائبرڈ ماڈل بنانا اہمیت کا حامل ہوگا۔